پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ۤئندہ برس شیڈول چیمپنیئر ٹرافی کے لئے بھارت کے آنے سے انکار پر بی سی سی آئی کو دھمکی دے دی۔
بھارتی ٹیم کی چیمپئینز ٹرافی کے لئے پاکستان نہ آنے کی خبروں پر پوچھے گئے سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ اس حوالے سے انہیں بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی خط نہیں ملا۔ ہمارا مؤقف صاف ہے کہ اگر کسی کو پاکستان آنے پر کوئی اعتراض ہے تو ہمیں تحریری طور پر آگاہ کرے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اگر بھارتی بورڈ نے پاکستان نہ آنے کا تحریری پر طور پر بتایا تو وہ حکومت کے پاس جائیں گے۔حکومت جو فیصلہ کرے گی مجھے اس پر عمل کرنا پڑے گا ۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں پچھلے دو ماہ سے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے کی خبریں آ رہی ہیں، کوئی بھی ملک ہو کھیل کے اندر سیاست کو نہیں لانا چاہیے۔ہم ہر ٹیم کو سہولت دیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ باہر کے لوگ بھی آئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ کسی نے ہائبرڈ ماڈل پر بات نہیں کی اور نہ ہم اس پر بات کرنے کو تیار ہیں۔ پاکستان پچھلے کئی سالوں سے اچھے رویہ اپناتا آیا ہے اور ہم امید کریں گے کہ ہر دفعہ ہم سے اچھے رویے کی توقع نہ رکھی جائے۔