وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کہتی ہیں کہ اسموگ کا مسئلہ بہت سالوں سے ہے، ہم فوری طور پر اسے ٹھیک نہیں کرسکتے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز نے کہا کہ میرا علاج چل رہا ہے، اللہ کا شکر ہے، میں ٹھیک ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ مہنگائی کم ہورہی ہے۔ امید ہے کہ پاکستان ان مشکلات سے جلدی نکلے گا۔ ہمیں ایئرپنجاب شروع کرنی چاہیے، اس پر ابھی سوچ و بچار جاری ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کا مسئلہ کئی برسوں سے ہے، ہم فوری طور پر اسے ٹھیک نہیں کرسکتے لیکن ہم وہ تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں جس سے آنے والے سال میں یہ انشا اللہ تعالیٰ ختم ہوگا۔