اہم ترین

پاکستان کے چمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے بورڈز سے رابطے

پاکستان نے چمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے بورڈز سے رابطے شروع کردیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت چمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستان آنے سے انکار کرچکا ، جس کے بعد آئی سی سی کے پاس آخری آپشن ممبر بورڈز کی ووٹنگ ہے۔

پاکستان نے ووٹنگ میں کامیابی کے لئے بھی تیاری شروع کردی، چمپئنزٹرافی میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔ تمام مہمان کرکٹ بورڈز نے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہا بھی تھا۔

بنگلا دیش، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔ بھارت کی ٹیم آخری بار ایشیاء کپ بن کھیلنے 2008 میں پاکستان آئی تھی۔

فیصلہ اپنے حق میں کرانے کے لئے پاکستان حکومت اپنے طور پر بھی مختلف ذرائع سے دیگر ممالک کی حکومتوں سے رابطے کرے گی۔

پاکستان