اہم ترین

وی پی این کا استعمال غیرشرعی قرار

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کے استعمال کو غیر شرعی اور ریاست کی طرف سے اس کے کرنے کا اقدام قابل تحسین قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی ویب سائیٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ غیر اخلاقی اور غیر قانونی مواد تک رسائی کے لیے وی پی این کا استعمال شرعی لحاظ سے ناجائز ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کی جانب سے یہ بیان ایک سوال (کیا وی پی این کا استعمال شرعی اعتبار سے جائز ہے، خاص طور پر اس صورت میں اسے بلاک شدہ یا غیرقانونی ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے) پردیا ہے۔

ڈاکٹر نعیم راغب کے مطابق حکومت کو برائی اور اس کا ذریعہ بننے والے تمام اقدامات کے خاتمے کا اختیار حاصل ہے۔ غیر اخلاقی یا غیرقانونی امور تک رسائی کے لئے انٹرنیٹ یا کسی سافٹ ویئر (وی پی این) کا استعمال شرعاً ممنوع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وی پی این کا استعمال گناہ میں معاونت کے زمرے میں آتا ہے۔ معاشرتی فائدے کے پیش نظر بلاک کی گئی کسی ویب سائٹ یا مواد تک پہنچنے کے لئے پابندیوں کو توڑنا ناصرف قانون شکنی ہے بلکہ اسلامی روایات کی بھی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان