شاہد کپور کی فلم ‘اشوتھاما’ کو روک دیا گیا ہے۔ ہندووٓں کی مذہبی کتاب مہاکاوی مہابھارت کے جنگجو اشوتھما کی کہانی بیان کرنے والی اس فلم کا اعلان اس سال مارچ میں کیا گیا تھا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہد کپور کی فلم ‘اشوتھاما: دی ساگا کنٹینیوز’ کو روک دیا گیا ہے ۔ یہ فلم 500 کروڑ روپے سے زیادہ کے بجٹ پر بنائی جارہی تھی ۔
ہندوٓں کے اساطیری کردار اشوتھاما پر بننے والی ایکشن فلم ‘اشوتھاما: دی ساگا کنٹینیوز’ کا اعلان اس سال مارچ میں کیا گیا تھا ۔ فلم میں شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ۔ اس فلم کی ہدایت کاری سچن بی روی نے کی تھی ۔
اشوتھاما: دی ساگا کنٹینیوز کو ایمیزون اسٹوڈیوز کے تعاون سے واشو بھگنانی کی پوجا انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے ۔ لیکن فلم کا بجٹ 500 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے اور بجٹ کی رکاوٹوں اور لاجسٹک چیلنجوں کی وجہ سے فلم کو روک دیا گیا ہے ۔
رپورٹ میں پروڈکشن ٹیم کے ایک ذریعے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پروجیکٹ کا پیمانہ بہت بڑا تھا ۔ خیال یہ تھا کہ کچھ ایسا تخلیق کیا جائے جو بین الاقوامی ایکشن فلموں کا مقابلہ کر سکے ۔ اشوتھما کی شوٹنگ کئی ممالک میں ہونی تھی ۔ لیکن جیسے ہی ہم نے لاجسٹکس اور بین الاقوامی مقامات پر حساب سے شوٹنگ پر کام کرنا شروع کیا ، یہ واضح ہو گیا کہ بجٹ کے اندر رہنا ایک سنگین چیلنج ہوگا ۔ پوجا انٹرٹینمنٹ کا قرض ایک اور بڑا عنصر بن گیا ۔
واشو بھگنانی اور ان کا پروڈکشن ہاؤس پوجا انٹرٹینمنٹ پہلے ہی ایک تنازع میں الجھے ہوئے ہیں ۔ پروڈیوسر اور ان کے پروڈکشن ہاؤس پر کئی پروجیکٹوں میں کام کرنے والے فنکاروں کی زیر التواء فیس واپس نہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔