اہم ترین

پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں 30 نومبر تک برقرار

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے 31 اکتوبر کو جاری نوٹیفکیشن میں پیٹرول کی قیمت ایک روپے 35 پیسے فی لیٹر بڑھا کر 248 روپے 38 پیسے کردی تھی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر مہنگا کرکے 255 روپے 14 پیسے کا کردیا تھا۔

مختلف ٹی وی چینلز نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے پیش نظر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا تھا لیکن حکومت نے قیمتیں بڑھانے کے بجائے برقرار رکھی ہیں۔

وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق 30 نومبر تک یٹرول فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 255 روپے 14 پیسے فی یٹر برقرار رہے گی۔

پاکستان