اہم ترین

سب سے غیرمحفوظ 10 پاس ورڈ کون سے؟ فہرست سامنے آگئی

پاس ورڈ مینیجر ’نورڈ پاس‘ نے اپنی چھٹی سالانہ رپورٹ میں دنیا کے سب سے غیر محفوظ پاس ورڈز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

برطانوی نیوز ویب سائیٹ انڈیپینڈینٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر روز لاکھوں کی تعداد میں سوشل میڈیا، ای میل اور بینک اکاؤنٹس ہیک ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود لوگ پاس ورڈز کی اہمیت کو سمجھ نہیں پارپے۔ اب بھی لاکھوں لوگ ایسے پاس ورڈز استعمال کررہے ہیں جنہیں ایک سیکنڈ سے کم وقت میں ہیک کیا جا سکتا ہے۔

نورڈ پاس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذاتی اکاؤنٹس کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پانچ پاس ورڈزہیں


123456 ،

123456789

12345678

password

qwerty123

دفتری اکاؤنٹس کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پانچ پاس ورڈز

123456

123456789

12345678

secret

password

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 123456 تو ایسا پاسورڈ ہے جو کئی برسوں سے سب سے زیادہ غیر محفوظ پاس ورڈز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، 30 لاکھ سے زائد لوگ اس کا اپنے ای میل اکاؤنٹس اور 12 لاکھ سے زائد لوگ کارپوریٹ اکاؤنٹس کے پاس ورڈ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکنگ سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ لمبا پاس ورڈ بنایا جائے اور وہ آپ کی زندگی کے واقعات سے مماثلت نہ رکھتا ہو۔ اس کے علاوہ اس میں مختلف حروف تہجی، اعداد اور اشارے بھی شامل ہوں۔

پاکستان