اہم ترین

پاکستان کو آسٹریلیا سے دوسرا ٹی 20 بھی شکست؛ سیریز بھی گئی

آسٹریلیا نے پاکستان کو تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 13 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 147 بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 134 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے چار کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سفیان مقیم بغیر کوئی رن بنائے پولین لوٹے۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ

آسٹریلیا کے اوپنر بیٹرز نے آتے ہی پاکستانی بولرز پر لاٹھی چارج کردیا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ آسٹریلیا آج ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا سب سے بڑا اسکور کھڑا کریگا ۔

کینگرو بیٹرز نے صرف 3 اوورز میں ہی 52 رنز بنالئے تھے۔ اس موقع پر حارث رؤف نے ناصرف رنز کے سیلاب کو روکا بلکہ یکے بعد دیگرے 2 وکتین بھی لیں۔

آسٹریلیا کی پہلی اور دوسری وکٹ 52 رنز پر گری، دونوں وکٹیں حاصل حارث رؤف نے حاصل کیں۔آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری، اوپنر میتھیو شارٹ 32 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی چوتھی اور پانچویں وکٹ سفیان مقیم کے حصے میں آئی۔ گلین میکسویل کو سفیان مقیم نے ہی میدان بدر کیا۔

اس دوران رنز بنانے کا سلسلہ دھیما پڑچکا تھا۔ آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 115 رنزاور ساتویں وکت 139 رنز پر گری۔ دونوں کھلاڑیوں کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کی آٹھویں اور نویں وکٹ 146 رنز پر گری، دونوں کو عباس آفریدی اپنا شکار بنایا۔ اس طرح آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 147 رنز بنائے۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان نے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب کا مایوس کُن آغاز کیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم نے اوپنگ کی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ بابر اعظم کی صورت میں دوسرے اوور کی پہلی گیند پر اس وقت گری جب ٹیم کے مجموعی سکور صرف 12 تھے۔ وہ تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے اوور میں صاحبزادہ فرحان پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد نو اوورز تک محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے گرتی وکٹوں کو بچائے رکھا لیکن ٹیم کے اسکور میں کوئی خاص اضافہ نہ کر سکے۔ پاکستان کی سست رفتار اننگز کا اندازہ اس لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان پہلے نو اوورز تک کوئی ایک باؤنڈری بھی لگانے میں ناکام رہا۔

رضوان اور سلمان 10ویں اوور میں آؤٹ ہوگئے۔ سلمان علی آغا نے صفر جبکہ محمد رضوان نے 16 رنز بنائے۔

عثمان خان 38 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔حارث رؤف نے دو رنز بنائے جبکہ عرفان خان 37 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان