ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے دو سپر اسٹارز اداکار دھنوش اور اداکارہ نینتھارا کے درمیان قانونی جنگ چھڑ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بھارتی فلم نگری ٹولی وڈ کی سپر اسٹار کہلانے والی اداکارہ نیانتھارا کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی ہے۔ نینتھارا بیونڈ دی فیری ٹیل کے نام سے ریلز اس دستاویزی فلم کے بعد دھنوش نے نینتھارا کو 10 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔
جس کے بعد نینتھارا بھی خاموش نہیں رہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر دھنش کو کھلے خط کے ذریعے اپنا غصہ نکالا۔
دستاویزی فلم بنانے والوں نے تامل فلم نانم راؤڈی دھان کے 3 سیکنڈ کا میوزک استعمال کیا۔ اس گانے کے پروڈیوسر دھنش ہیں۔ دھنش نے اس گانے کو استعمال کرنے پر اداکارہ کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔
اپنے کھلے خط میں نینتھارا نے کہا کہ انہوں نے دھنوش سے ان کی 2015 کی فلم نانم راؤڈی دھان کے مناظر استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔ تاہم، دھنش نے انہیں اجازت دینے سے انکار کر دیا اور اس کے بجائے انہیں قانونی نوٹس بھیج دیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ دھنوش کی جانب سے این او سی کے لیے 2 سال تک جدوجہد کرنے اور ہماری دستاویزی فلم کی ریلیز کے لیے آپ کی منظوری کا انتظار کرنے کے بعد، ہم نے آخر کار موجودہ ورژن کے لیے ترمیم کی اور قربانی دی۔ کیونکہ بہت سی درخواستوں کے بعد بھی آپ نے ننم راؤڈی دھان کے گانے یا سین کٹس یا یہاں تک کہ فوٹو استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔
نینتھارا نے مزید لکھا کہ ان کی دستاویزی فلم میں استعمال کیے گئے مناظر لوگوں کے فون سے شوٹ کیے گئے تھے اور انھوں نے اس پر اعتراض کرنے پر دھنوش کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ آپ کے کردار کے بارے میں بہت کچھ کہتا ہے۔ واضح طور پر آپ اس پر عمل نہیں کرتے جس کی آپ تبلیغ کرتے ہیں۔
نینتھارا نے مزید کہا کہ وہ ان کے قانونی نوٹس کا مناسب جواب دیں گی۔ انہوں نے لکھا، ’’مجھے آپ کا قانونی نوٹس موصول ہوا ہے اور ہم قانونی ذرائع سے مناسب جواب دیں گے۔