اداکار ناناپاٹیکر نے گزشتہ برس کی سب سے کامیاب بالی ووڈ فلم غدر 2 کے ہدایت کار انیل شرما کو مذاق مذاق میں بکواس انسان قرار دے دیا۔
انیل شرما پر نانا پاٹیکر بالی ووڈ کے تجربہ کار اداکار نانا پاٹیکر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں آئے۔ جہاں انہوں نے اپنی آنے والی فلم “ونواس” کے ہدایت کار انیل شرما کو “فضول آدمی” قرار دیا ۔
پوڈ کاسٹ میں نانا پاٹیکر نے بہت سی مضحکہ خیز باتیں کہیں ۔ اس دوران انہوں نے فلم ‘ونواس’ کے ساتھ ساتھ ہدایت کار انیل شرما سے متعلق بہت سے قصے شیئر کیے ۔
جب نانا پاٹیکر سے پوچھا گیا کہ ہر کوئی ان کے ساتھ کام کرنے سے کیوں ڈرتا ہے ، تو اداکار نے جواب دیا ، “انیل شرما ایک فضول آدمی ہیں ۔ ‘غدر’ کے ہٹ ہونے کے بعد وہ مجھے روزانہ بتاتے تھے کہ یہ کہانی ہے ، یہ کہانی ہے ، لیکن کبھی سامنے نہیں آیا ۔”
اس فلم میں انیل شرما کے بیٹے اتکرش شرما اور نانا پاٹیکر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔ خاندانی ڈرامہ فلم ‘ونواس’ میں باپ اور بیٹے کے درمیان تعلق کو خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے ۔ یہ فلم ڈرامہ اور تفریح سے بھر پور ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری اور پروڈیوس انیل شرما نے کیا ہے ۔
نانا پاٹیکر نے کہا کہ ‘ونواس’ میں ان کا کردار یادگار ہے اور یہ فلم ان کی اب تک کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے ۔
فلم کے پوسٹر میں نانا پاٹیکر ایک گھاٹ پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔انیل شرما کی تحریر ، پروڈیوس اور ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘ونواس’ 20 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی ۔