اہم ترین

فولڈ ایبل آئی فون اور آئی پیڈ کب لانچ کئے جائیں گے

ایپل برسوں سے دونوں ڈیوائسز تیار کر رہا ہے، فولڈ ایبل آئی فون کے پہلے تیار ہونے کا امکان ہے۔

ایپل 2026 تک پتلے آئی فون ماڈلز اور فولڈ ایبل ڈیوائسز لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی موجودہ 8 ایم ایم آئی فون ماڈل سے زیادہ پتلے ماڈلز متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔ یہی نہیں بلکہ ایپل کے شائقین 2026 میں فولڈ ایبل ڈیوائس کا تجربہ بھی کر سکیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کمپنی دو فولڈ ایبل ڈیوائسز متعارف کروا سکتی ہے جن میں سے ایک چھوٹا ماڈل ہو گا جو کہ آئی فون ماڈل ہو سکتا ہے جبکہ دوسرا 19 انچ کی سکرین کے سائز میں آ سکتا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ٹیک کرنچ نے بتایا کہ ایپل اگلے چند سال میں دو فولڈ ایبل ڈیوائسز لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ان میں سے ایک 19 انچ اسکرین کے سائز میں آسکتی ہے، جو ڈیسک ٹاپ مانیٹر کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ ایک ماڈل چھوٹا ہوگا، جو فولڈ ایبل آئی فون کے طور پر کام کرسکتا ہے، جس میں مبینہ طور پر آئی فون 16 پرو میکس سے بڑی اسکرین ہوگی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایپل برسوں سے دونوں ڈیوائسز تیار کر رہا ہے، جس میں فولڈ ایبل آئی فون پہلے تیار ہونے کا امکان ہے۔ کمپنی مبینہ طور پر 2026 میں لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، لیکن اسے ایک سال پیچھے دھکیل دیا جا سکتا ہے۔

بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں بڑے سائز کےی فولڈ ایبل ڈیوائس کو ایک بہت بڑا آئی پیڈ قرار دیا ہے۔ تاہم کمپنی مبینہ طور پر فولڈ ایبل آئی فون بھی تیار کر رہی ہے۔

ایپل کو فولڈ ایبل ڈیوائسز کی تیاری کے حوالے سے پیٹنٹ ملا ہے۔ اسمارٹ فونز کے علاوہ اسے دیگر فولڈ ایبل ڈیوائسز میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس بارے میں معلومات امریکا کے پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس (یو ایس پی ٹی او) کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی دستاویز میں دستیاب ہیں۔ یہ ایک الیکٹرانک ڈیوائس ہے جو گیجیٹس کے ڈھانچے سے متعلق ہے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ ان کا تیار کردہ ڈیزائن ڈیوائس کو فولڈ کرنے کے طریقے کو کنٹرول کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

پاکستان