اہم ترین

پہلا ون ڈے: جنوبی افریقاکے سامنے سب ناکام: صائم،سلمان نے میچ جتوادیا

ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقا کے شہر پارل میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 239 رنز بنائے جب کہ پاکستان نے آخری اوور میں ہدف پورا کرکے 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی فتح حاصل کرلی۔ اس کے ساتھ قومی ٹیم نے پروٹیاز کے دیس میں فتح کا ذائقہ بھی چکھ لیا۔

سلمانا ور ابرار کی بہترین بولنگ

جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر اننگر کا پراعتماد آغاز کیا۔ اوپنر ٹونی ڈِی زورزی اور رائن رِکلٹن نے 10 اوورز میں 70 رنز کی شراکت داری قائم کرکے اپنے خطرناک عزائم ظاہر کردیئے ۔

اس موقع پر کپتان محمد رضوان نے سلمان علی آغا کو بولنگ کے لئے اتارا تو انہوں نے بالکل مایوس نہیں کیا۔ اور یکے بعد دیگرے چار وکٹیں لے لیں۔

ٹونی ڈِی زورزی 33 اور رائن رِکلٹن 36 رنز بنا کر سلمان علی آغا کا شکار بنے۔ اس کے بعد سلمان علی آغا ہی کے ہاتھوں راسی وینڈر ڈوسن آٹھ اور ٹرسٹن سٹبز ایک رنز بنا کر چلتے بنے۔

جنوبی افریقا کے 4 کھلاڑی 55 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس موقع پر ایڈن مارکرم اور ہینڈریک کلاسین وکٹ پر ٹھہر گئے۔ دونوں نے اسکور کو 161 تک پہنچایا۔ یہاں صائم ایوب کام آئے۔ انہوں نے مارکرم کو آؤٹ کرکے پارٹنر شپ توڑدی۔

ہینڈریک کلاسین نے مارکو جینسین ، اینڈیل فیہلوکوایو اور کاگیسو ربادا کے ساتھ مل کر اسکور کو بڑھایا۔ لیکن 218 رنز پر انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کردیا۔ کلاسین نے 86 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔

اس طرح جنوبی افریقا نے پاکستان کو 240 رنز کا ہدف دیا۔

صائم اور سلمان ڈت گئے، باقی سب ناکام

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ عبداللہ شفیق کھاتہ کھولے بغیر ہی لوٹ گئے۔ جس کے بعد صائم ایوب نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر سست رفتاری سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔

اسکور 46 تک پہنچاتو بابر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 23 رنز بنائے۔ اس کے بعد تو پاکستان کا مڈل آرڈر ڈھیر ہوگیا۔ 60 رنز پر پاکستان کے 4 کھلاڑی واپس لوٹ چکے تھے۔ ایسا لگتا تھا کہ ٹیم 150 رنز بھی نہیں بناپائے گی۔ محمد رضوان ایک اور کامران غلام 4 رنز ہی بناپائے۔

اس موقع پر صائم ایوب اور سلمان علی آغا کے درمیان شاندار شراکت داری قائم ہوئی۔ اس دوران سلمان علی آغا نے اپنی نصف سنچری اور صائم ایوب نے شاندار سنچری اسکور کی۔ دونوں نے اسکور 201 تک پہنچایا۔

صائم ایوب تین چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 109 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد آخری مستند بیٹر عرفان خان بھی کوئی کارکردگی نہ دکھاسکے اور صرف ای رن بناسکے۔

انتہائی نازک صورت حال میں سلمان علی آغا نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ ہدف کا تعاقب جاری رکھا۔ 209 رنز پر شاہین شاہ آفریدی 8 گیندیں کھیل کر صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اس موقع پر نسیم شاہ نے سلمان علی آغا کا ساتھ نبھایا اور پاکستان کی کشتی پار آخری اوور کی تیسری گیند پر لگائی۔ سلمان علی آغا 82جب کہ نسیم شاہ 9 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان