بھارتی تاریخ کے سب سے کامیاب اسپنر روی چندرن اشون نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
آسٹریلیا کے شہپر برسبین میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایشون نے کہا کہ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری بارڈر گواسکر ٹرافی کا ایڈیلیڈ ٹیسٹ ان کے بین الاقوامی کیریئر کا آخری میچ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2024 بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں بطور کرکٹر ان کا آخری سال ہے۔ ایک کرکٹر کے طور پر ان میں جو تھوڑی بہت توانائی باقی ہے وہ اسے ڈومیسٹک اور کلب سطح کی کرکٹ میں صرف کرنا چاہتے ہیں۔
ایشون کا کہنا تھا کہ انٹر نینشل کرکٹ کے دوران انہوں نے روہت شرما اور اپنی ٹیم کے دیگر موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اچھا اور یادگار وقت گزارا ۔
اس موقع پر روہت شرما نے کہا کہ ہمیں بطور ساتھی ان کا احترام کرنا ہوگا۔ انہیں بہت یقین تھا کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں ۔
بھارتی اسپنر نے 106 ٹیسٹ میچز میں 537 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔ انہوں نے 116 ون ڈے میں 156 اور 65 ٹی ٹوئنٹی میں 72 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ایک بیٹر کی حیثیت سے بھی انہوں نے بھارت کے لئے کئی یادگار اننگز کھیلیں ہیں۔ انہوں نے چھ سنچریوں اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے ٹیسٹ میں 3503 رنز بنائے۔ اس طرح وہ دنیا کے ان 11 آل راؤنڈرز میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کیرئیر میں 300 سے زئادہ وکٹیں اور 300 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔