نوے کی دہائی کے آخر سے آئندہ 15 برسوں تک مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے ویڈیو گیم پوکیمون نے جدید انداز میں پھر سے شاندار انٹری دی ہے۔
پوکیمون ٹی سی جی کو معروف گیمنگ کمپنی نینٹینڈو کے ذیلی ادارے دی پوکیمون کمپنی نے تیار کیا ہے۔ رواں برس 30 ستمبر کو پوکیومون کا ورچوئل ورژن ریلیز کیا گیا۔ اکتوبر کے آخر سے اب تک اسے دنیا بھر میں 6 کروڑ سے زیادہ مرتبہ ڈاون لوڈ کیا گیا ہے اور اسی ڈاؤن لوڈنگ سے اسے تیار کرنے والی کمپنی کو 18 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد کی آمدنی ہوئی ہے۔
ڈیجیٹل مارکیٹ انٹیلی جنس فرم سینسر ٹاور کے تجزیہ کار سام اونے نے اے ایف پی کو بتایا پوکیمون ٹی سی جی پاکٹ کسی بھی موبائل گیم کے مقابلے میں اب تک کی سب سے بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے۔
پوکیمون ٹی سی جی پاکٹ دیگر موبائل گیمز کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر ہے۔ أس کا اندازہ ریلیز کے ے پہلے مہینے کی آمدنی سے کیا جاتا ہے۔ اس حساب سے پوکیمون گو ہی اس سے آگے ہے۔
پوکیمون گو کو 2016 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے پہلے مہینے 20 کروڑ امریکی ڈالر کمائے تھے۔
ایک مارکیٹ ریسرچ فرم سرکانا کے کھلونوں کے بازار کے ماہر فریڈریک ٹٹ کا کہنا ہے کہ پوکیمون ٹی سی جی پاکٹ کے فزیکل کارڈز کی فروخت بڑھ رہی ہے- اور اسکول کے بچوں میں یہ گیم بہت مقبول ہورہا ہے۔