پی آئی اے کی جانب سے حجاز مقدس کے لیے عازمین حج کی روانگی کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کے مطابق حج آپریشن 2023ء کے لیے مجموعی طور پر 315 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جن سے 65 ہزار عازمین حج سعودیہ کا سفر کریں گے۔
پی آئی اے نے حج پروازوں کا شیڈول وزارت مذہبی اموراور سعودی عرب کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی بھیج دیا ہے۔
حجاز کی سعودیہ عرب روانگی کا سلسلہ 22 جون تک جاری رہے گا جب کہ وطن واپسی کا سلسلہ 2 جولائی سے 2 اگست تک جاری رہے گا۔
حج آپریشن 2023ء کی پہلی پرواز 21 مئی کو کرا چی سے مدینہ کے لیے روانہ ہوگی۔ پی آئی اے ذرایع کے مطابق حج آپریشن 2023ء کے لیے بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔
عازمین حج کے لیے خصوصی پروازیں کراچی، لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، رحیم یار خان اورفیصل آباد سے آپریٹ کی جائیں گی۔