اہم ترین

حکومتِ سندھ کا ایک اور قابل تحسین اقدام، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی ہدایت

حکومت سندھ کی جانب سے پپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بڑی کمی کے بعد عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

شرجیل انعام میمن کی جانب سے صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکریٹری امیت دیوو کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کمی کے لیے اقدمات کریں اور کرایوں میں کمی نہ کرنے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیئے : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

شرجیل میمن کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کرنے کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرنے ہدایت کردی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے گزشتہ روز ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 12 روپے کمی کے بعد 270 روپے ہوگئی ہے۔ جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 12 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق قیمت میں کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 12 روپے کمی کے بعد 164 روپے 07 پیسے، جب کہ لائٹ ڈیزل 152 روپے 68 پیسے ہوگئی ہے۔

پاکستان