اہم ترین

پی ٹی آئی نے منصوبہ بندی کے  ساتھ حملے کیے، کالعدم کرنے پر غور کر رہے ہیں، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات کے شواہد مل رہے ہیں کہ  نو مئی کو پاکستان تحریک انصاف نے باقاعدہ  منصوبہ بندی کے ساتھ فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔

اسلام آباد میں ذرایع ابلاغ سے گفتگو میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نومئی کو رونما ہونے والے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ تاہم، اس جماعت کو کالعدم کرنے سے متعلق   فیصلہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں  لے کر کیا جائے گا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فوجی و حکومتی تنصیبات پر حملہ عمران خان  کا آخری حربہ تھا، انہوں نے فوج کو اپنا دشمن  سمجھ لیا ہے، ان کے عزائم کسی دشمن کی طرح گھناؤنے تھے ۔  نو مئی کو ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا اور ان میں ملوث ملزمان نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ  فوجی تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے کر رکھی تھے۔

پاکستان