اہم ترین

امراض قلب اور ذیابیطس سے محفوظ رکھنے والی جادوئی سبزی

بھنڈی ایک ایسی سبزی ہے جو کہ کم و بیش تقریباً ہر کسی کی پسندیدہ سبزیوں کی فہرست میں شامل ہے۔

بھنڈی کی غذائی افادیت کے بارے میں اطباء اور ڈاکٹر حضرات متفق ہیں کہ یہ ایک ایسی سبزی ہے جس کے  فوائد امراض قلب، ذیابیطس، امراض معدہ  اورامراض چشم میں اکسیر کی حیثیت رکھتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق کم حراروں(کیلوریز) اور ریشوں( فائبرز) سے بھرپور یہ سبزی آنکھوں سے  لے کر دل تک کی بھرپور محافظ ہے۔

اگر آپ وزن میں کمی کرنے کے خواہش مند ہیں تو  اپنے کھانے میں بھنڈی کو جگہ ضرور دیں کیوں کہ یہ سبزی  کم حراروں اور فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے وزن میں کمی کرنے کا اہم فریضہ سر انجام دیتی ہے۔   بھنڈی میں پائے جانے والے حیاتین الف(ٹامن اے) کی بدولت اسے  آنکھوں کی محافظ سبزیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

ْاس جادوئی سبزی میں موجود فائبر معدے کے افعال کو بہتر بناتا ہے ، جس سے آنتوں کی صحت میں بہتری کے ساتھ اجابت باقاعدہ ہوجاتی ہے۔ نظام ہاضمہ درست ہونے کی وجہ سے  یہ جگر کو غذا جزو بدن بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اطباء کا کہنا ہے کہ اگر آپ ذیابیطس کے نزدیک پہنچ چکے ہیں تو پھر بھنڈی کو اپنے دسترخوان کا حصہ بنا لیں کیوں کہ یہ جسم میں کاربوہائیڈریٹ  کو سست کرتے ہوئے خون میں شکر کی مقدار کو قابو میں رکھتی ہے۔

ماہرین کے مطابق بھنڈی میں ایک عنصر پیکٹن قدرتی طور پر موجود ہوتا ہے جو خون میں کولیسٹرول کی سطح کوکم رکھتے ہوئے خون کی متوازن روانی کو برقرار رکھتا ہے۔ اور  بلڈ پریشر قابو میں رہنے کی وجہ سے امراض قلب میں مبتلا ہونے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

پاکستان