اہم ترین

ہماری ریڈلائن وطن کی مٹی اور اس کے محافظ ہیں، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج ایٹمی دھماکوں  کو 25 برس ہوگئے ہیں اور جس طرح  پاکستان کے دفاع کوذوالفقار علی بھٹو سے لے کر  نواز شریف نے ناقابل تسخیر بنایا اس میں پاکستان آرمی اور سائنس دانوں کے کردارنہایت اہمیت کا حامل ہے۔

صحافیوں کی جانب سے عمران خان سے مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے ملک کو معاشی طور پر کم زور کیا اور اور اب وہ ملک کا دفاع کم زور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ نام نہاد سیاسی لیڈر ایک منصوبہ بندی کے تحت دفاعی تنصیبات پر حملہ کر رہے ہیں جس کا واضح ثبوت نو مئی کو ہونے والے واقعات ہیں۔  لیکن ملک سے وفادارحکمراں ملک کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف والوں کا کہنا ہے کہ عمران خان ان کی ریڈ لائن ہے ، لیکن ہماری ریڈ لائن وطن کی مٹی اور اس کے محافظ ہیں۔ اور دفاع کے جذبے کو اقتدار  کے بھوکے سیاست دان چیلنج کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پچھلے 14 ماہ میں ساری غلطیاں عمران خان نے خود کی ہیں اور آج لوگ انہیں چھوڑ کر جا رہے ہیں کیوں کہ اب وہ ا س کی غلطیوں کا بوجھ مزید نہیں اٹھاسکتے، مزید لوگ بھی پی ٹی آئی چھوڑ یں گے۔

پاکستان