ترکیہ(ترکی کا نیا نام) میں صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردوگان فتح کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ایک بار بھی پانچ سال کے لیے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مطابق پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ طیب اردوگان کو اگلی مدت کے لیے صدر منتخب ہونے پر سربراہانِ مملکت کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ترکیہ کے مقامی ذرایع ابلاغ کے مطابق صدر اردوگان نے صدارتی انتخابات میں مسلسل دوسری مرتبہ فتح یاب ہوئے ہیں ۔ طیب اردوگان نے اپنے حریف امیدوار کی نسبت 52 اعشاریہ 1 فیصد ووٹ حاصل کیے ۔ جب کہ ان کے حریف اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 47 اعشاریہ 7 فیصد ووٹ حا صل کرسکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طیب اردوگان کو دو کروڑ 67 لاکھ ووٹ ملے۔
دوسری بار صدر منتخب ہونے کے بعد ترک صدر نے قوم سے خطاب میں اظہار تشکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشا ء اللہ ہم عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ اور ہر اس فرد کے شکرگزار ہیں جس نے ہمیں آئندہ پانچ سال تک حکومت کرنے کی ذمہ داری سونپی۔
رجب طیب اردوان کی فتح کے بعد ان کے حامیوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منانا شروع کردیا۔