ٹوئٹر ، ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک اپنے فیصلوں کی وجہ سے چند گھنٹوں میں اربوں ڈالر گنو دیتے ہیں تو انہیں چند ہی گھنٹوں میں اربوں ڈالر کمانے کا فن بھی بخوبی آتا ہے۔
مالیاتی جریدے بلوم برگ میں شایع ہونے والی امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ایلون مسک نے گزشتہ ماہ میں 55 ارب ڈالر کماتے ہوئے برنارڈ آرنلٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
فہرست کے مطابق مئی 2023 تک دنیا کے امیر ترین فرد رہنے والے ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ کی دولت کم ہوکر 187 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہے جب کہ ایلون مسک کے دولت بڑھ کر 192 ارب ہوگئی ہے۔ اور انہوں نے برنارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 60 روز میں برنارڈ کی دولت میں 20 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ جس کی اہم وجہ امریکہ کی معاشی صورتحال میں پیدا ہونے والی ابتری ہے ، جس سے ان کی پُرتعیش اشیاء کی طلب میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں ہونے 66 فیصد اضاسے سے ایلون مسک کی دولت میں 55 ارب 30 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اس قبل جنوری 2021 تا دسمبر 2022 تک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں اول پوزیشن پر رہ چکے ہیں۔