پولیس اور اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا ہے۔
نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے سابق وزیر اعلیٰ کی گرفتاری کی تصدیوں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی گرفتاری پولیس کی بڑی کام یابی ہے۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ پولیس کئی دنوں سے چوہدری پرویز الہی ٰ کی ریکی کر رہی تھے اور آج وہ جیسے ہی ظہور الہیٰ روڈ پر واقع اپنے گھر پہنچے تو پولیس اور اینٹی کرپشن اہل کاروں نے انہیں گاڑی کے شیشے توڑ کر گرفتار کرلیا۔ اس ساری کارروائی کے دوران سی سی پی اور لاہور بھی وہاں موجود تھے۔
صدر پاکستا ن تحریک انصاف بعدعنوانی کے مقدمات میں مطلوب تھے اور اینٹی کرپشن اور پولیس کی جانب سے انہیں کئی دنوں سے گرفتارکرنے کی کوششیں کی جارہی تھیں۔