اہم ترین

ایپل کا نیا وی آر ہیڈ سیٹ، قیمت صرف 10 لاکھ

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے “وژن پرو” کے نام سے اب تک کہ سب سے مہنگے ورچوئل اور آگمینٹڈ  ریئلٹی ہیڈ سیٹ فروخت کے لیے پیش کردیے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق ایپل کی جانب سے اس اے آر اور وی آر  ہیڈ سیٹ کی قیمت 3 ہزار 500 ڈالر رکھی گئی ہے۔ جو کہ پاکستان کرنسی میں دس لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ اس ہیڈ سیٹ کی قیمت جاننے کے بعد صارفین کی جانب سے ٹیکنالوجی جائنٹ کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس ہیڈ سی کی بابت ایپل کے چیف ایگزیکٹوآفیسرٹم کک کے مطابق یہ گزشتہ ایک دہائی میں پیش کی جانے والی پہلی ڈیوائس ہے جس میں ورچوئل اور آگمینٹڈ ریئلٹی کا باہمی امتزاج پیش کیا گیا ہے۔ 

تھری ڈی کیمرے کے ساتھ متعارف کرائے گئےوژن پرو کے ساتھ آئی فون کا اب تک سب سے اپ ڈیٹڈ آپریٹنگ سسٹم  بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

تاہم ، وژن پرو کی مہنگی قیمت نے سب کو چونکا دیا ہے کیوں کہ ایپل کی حریف کمپنی میٹا نے کچھ دن قبل ہی 499 ڈالر قیمت کے حامل ورچوئل ریئلٹی ہیڈ سیٹ مارکیٹ میں متعارف کرائے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کا وژن پرو مارکیٹ میں موجود ورچوئل ہیڈ سیٹ کے مقابلے میں  اسکیٹنگ کرنے والوں کا چشمہ زیادہ لگتا ہے۔

 ٹیکنالوجی جائنٹ کے مطابق اس ہیڈ سیٹ پر  ورچوئل ہیڈ سیٹ پر آگمنٹڈ اور ورچوئل ریئلٹی  دونوں سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔  آگمنٹڈ ریئلٹی وہ ٹیکنالوجی ہے جس میں آپ کسی تقریب  کی ویڈیو کو اس طرح دیکھ سکتے  ہیں جیسے آپ حقیقت میں وہاں موجود ہوتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

جب کہ ویڈیو گیمز کے شائقین کے لیے ایک نیا تجربہ ثابت ہوگا۔

پاکستان