اہم ترین

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون کی تفصیلات سامنے آگئی

نئے گلیکسی فون میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی روم اور 6.7 انچ کا شاندار ڈسپلے ہوگا۔

جنوبی کوریا کے موبائل ساز ادارے سام سنگ کی جانب سے گلیکسی سیریز کا نیا فلیگ شپ فون جلد ہی پاکستان میں متعارف کرادیا جائے گا۔

سام سنگ کے اس نئے فون می 8 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی اسٹوریج  اور 7 اعشاریہ 7 انچ کا شان دار ڈسپلے دیا جائے گا۔

گلیکسیF54 ایک چمکدار اور خوبصورت فون ہے۔ یہ متاثر کن طور پر سلم اور خوبصورت بھی ہے۔اس کے نچلےحصے میں ایک لاؤڈ اسپیکر اور یو ایس بی کی ٹائپ سی پورٹ ہے۔ دائیں جانب والیوم اور پاور بٹن اور بائیں جانب ایک ہائبرڈ سم سلاٹ (2 سم یا ایک سم اور ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ) ہے۔  تاہم اس میں 3.5 ایم ایم کا ہیڈ فون جیک نہیں دیا گیا ہے۔

اس فون کا 8جی بی ریم اور 256جی بی اسٹوریج کے ساتھ صرف ایک ویرئینٹ میں دو رنگوں میٹیور بلیو اور اسٹارڈسٹ سلور میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

یہ ہینڈ سیٹ حیرت انگیز خصوصیات رکھتا ہے جس میں اسکرین کا سائز اور ریزولوشن، کیمرہ سیٹ اپ، بیٹری ٹائمنگ اور سام سنگ گلیکسیF54کی تیز پروسیسنگ شامل ہے۔ڈسپلے کوالٹی ہر لحاظ سے بہترین ہے، چاہے وہ رنگ، بلیک لیولز، برائٹنس، یا دیکھنے کے زاویے ہوں۔

اس کے کیمرہ سیٹ اپ میں 108 میگا پکسلز ٹرپل رئیر کیمرہ اور 32 میگا پکسلز سیلفی کیمرہ شامل ہے۔یہ108میگا پکسلز کیمرہ والا پہلا درمیانےدرجے کا سام سنگ فون نہیں ہے اور یہ واقعی اتنا متاثر کن نہیں ہے جتنا آپ میگا پکسل کی بنیاد پر توقع کریں گے۔

 اچھی بات یہ ہے کہ دن کے وقت اور اچھی طرح سے روشن انڈور سیٹنگز میں اس کا مین کیمرہ اچھی ڈائنامک رینج اور زیادہ تر درست رنگوں اور ایکسپوژر کے ساتھ خوبصورت تصاویر بنا سکتا ہے۔

فون کا ڈسپلے 2400×1080 پکسلز ریزولوشن کو سپورٹ کرتا ہے۔ فون میں 5 این ایم کا Exynos 1380 چپ سیٹ اور Mali-G68 MP5 GPU پر مبنی ہے۔گیمنگ کی کارکردگی 90 ایف پی ایس فریم ریٹ کے ساتھ بھی بہترین ہے۔

استعمال کنندہ کو ہیوی گرافکس والے گیمز میں کچھ فریم ڈراپ نظر آئیں گے اور ہر مشہور گیم میں اعلی ترین گرافکس سیٹنگز استعمال نہیں کر پائیں گے۔ F54 گیمنگ کے دوران کسی حد تک گرم ہوسکتا ہے مگر آپ کبھی اس کی وجہ سے خود کو غیر آرام دہ محسوس نہیں کریں گے۔

6 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کےحامل اس فون کی ممکنہ قیمت پاکستان میں 74 ہزار499 ہوسکتی ہے اور اسے ملک کے بڑے آن لائن اسٹور پر بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

پاکستان