اہم ترین

وہاج علی کا جادو سرحد پار بھی سرچڑھ کر بولنے گا

حال ہی میں ڈرامہ ’’تیرے بن‘‘ میں اپنی اداکاری سے بے پناہ مقبولیت حاصل کرنے والے باصلاحیت پاکستانی اداکار وہاج علی ہندوستانی شائقین کا بھی دل جیتنےمیں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پاکستانی اداکار کے تین ملین انسٹاگرام فالوورز مکمل ہونے کے بعد ایک بھارتی این جی او کے بچوں نے بھی وہاج کے لیے اپنے پیار اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر ان بچوں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں وہاج علی کی تصویریں اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جن پر اداکار کے لیے محبت کے پیغام نمایاں ہیں۔مزید برآں تقریب کے انعقاد کے انچارج نے بچوں کو تحائف اور وہاج علی کے پوسٹرز بھی دیئے۔

انسٹا گرام پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وہاج علی نے کہا کہ وہ اپنے ہندوستانی مداحوں سے ملنے والے پیار کے لیے شکر گزار ہیں اورپاکستان سے اپنے بھارتی پرستاروں کے لیے دعائیں اور محبت بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی میں لکھا کہ”مجھے اب تک ملنے والا حوصلہ افزائی کا یہ سب سے پیارااظہار ہے۔ میں آپ اور ان خوبصورت بچوں کے لیے پاکستان کی طرف سے ہندوستان کو شکریہ کا کوئی تحفہ بھیجنے سے قاصر ہوں لیکن میں دل کی گہرائیوں سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ آپ سب کو خوش رکھے، آمین۔”

یادرہے کہ ہانیہ عامر اور زاویار نعمان کے ساتھ ڈرامہ سیریل’’مجھے پیار ہوا تھا‘‘ میں سعد کے طور پر اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت وہاج علی اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہیں۔

پاکستان