امریکا میں جاری ایپل کی ڈیولپرز کانفرنس 2023ء میں ایپل مصنوعات کے آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن آئی او ایس 17 متعارف کرادیا گیا ہے۔
آئی او ایس 17 کے علاوہ کانفرس میں دیگر متعدد فیچرز اور مصنوعات کے ساتھ ڈیولپرز کے لیے ایپل کی نئی ٹول کٹ متعارف بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ ‘ٹپ کٹ’ کے نام سے پیش کی گئی یہ ٹول کٹ ڈیویلپرز کو گائیڈز کی شکل میں صارفین کو ان کے موبائل ایپس سے متعارف کرانے میں مدد فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیئے: وژن پُرو؛ کیا ایپل کی یہ پراڈکٹ صارفین کی توجہ حاصل کرسکے گی؟
ڈیویلپرز عام طور پر اپنے تعارفی یا ٹیوٹوریل سیشن بناتے یا کسی تیسرے فریق کی طرف سے پیش کردہ سیشنز پر انحصار کرتے ہیں۔ مگر اب ان کے پاس آئی او ایس پلیٹ فارم پر رہنمائی کے لیے پہلے سے ایک گائیڈ موجود ہوگی۔
ورلڈ وائیڈ ڈویلپرز کانفرنس 2023ء میں آئی پیڈ او ایس 17، واچ او ایس 10، میک او ایس سونوما اور ٹی وی کے لیے او ایس 17 بھی پیش کیا گیا ہے۔
ایپل کا دعویٰ ہے کہ نئی’ٹپ کٹ’ میں ایسے ٹیمپلیٹس شامل ہوں گے جو ان پرانے سیشنز سے ملتے جلتے ہوں گے جنہیں صارفین سسٹم ایپس میں شیئر کرنے کے عادی ہیں۔ ڈیویلپر کی اپنی ایپ کی شکل و صورت سے مماثل کرنے کے لیے ان کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔
جب کہ ڈیویلپرزکو یہ کنٹرول بھی حاصل ہوگا کہ ان کی ٹپس کتنی بار ظاہر ہوتی ہیں۔ دوسرے لفظوں میں،ان ٹپس کو کسی تعارف تک محدود رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ ٹپس اس وقت بھی متعارف کرائی جا سکتی ہیں جب صارفین ایپ کے نئے حصے کو سیکھنا شروع کرتے ہیں،یا انہیں مخصوص اصولوں کے ذریعے فعال کرنے کے لیے ترتیب دیا جا سکتا ہے۔
ڈیویلپرز اس بات کی بھی وضاحت کر سکتے ہیں کہ ٹپ کب ڈسپلے کی جانی چاہیے، مثال کے طور پر صارف کے مخصوص ایپ سیکشن میں جانے کے بعد یا کسی مخصوص فنکشن کو کئی بار استعمال کرنے کے بعد۔
استعمال کنندہ کے کسی ایپ کے استعمال کو سیکھنے کے ساتھ ساتھ ڈیویلپرز انہیں ایک ایسی ٹپ فراہم کر سکتے ہیں جو انہیں اس ایپ کی جدید خصوصیات کا استعمال کرنے میں مدد دے سکتی ہے یا انہیں کسی غیر دریافت شدہ فیچر کی طرف لے جا سکتی ہے۔