اہم ترین

نئے یوٹیوبرز کے لیے خوشخبری، مونیٹائزیشن پالیسی میں بڑی تبدیلی

ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے اپنی مونیٹائزیشن پالیسی میں کچھ اہم تبدیلیاں کی ہیں جس سے کانٹینٹ کری ایٹرز کے لیے اس پلیٹ فارم سے پیسے کمانا اور آسان ہوگیا ہے۔

کمپنی کے مطابق، یوٹیوب پارٹنر پروگرام کا حصہ بننے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو اب سسکرائبرز اور واچ ٹائم کے لیے پہلے کے مقابلے میں کافی کم محنت کرنی پڑےگی۔

یوٹیوب اپنے مونیٹائزیشن کے طریقہ کار میں اہم اور مثبت تبدیلیاں کرتے ہوئے چھوٹے اور نئے آنے تخلیق کاروں کے لیے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

گوگل کے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نے اعلان کیا ہے کہ اس نےاپنے پارٹنر پروگرام میں شامل ہونے کے لیےشرائط میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے تخلیق کاروں کو کم ناظرین کے باوجود مونیٹائزیشن کے مزید اختیارات تک رسائی ملے گی۔

ان شرائط میں 500 سبسکرائبرز کا ہونا، پچھلے 90 دنوں میں تین عوامی طور پر قابل رسائی ویڈیوزپوسٹ کرنا اور ایک سال کے دوران یوٹیوب شارٹس کے 30 ہزار ویوزیا طویل ویڈیوز کے 3 ہزار گھنٹے پر مشتمل ویوز حاصل کرنا شامل ہیں۔

جو صارفین ان معیارات پر پورا اترتے ہیں وہ یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل ہونے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جو انہیں چینل ممبرشپ، سپر تھینکس، سپر چیٹ، اور سپر اسٹیکرزسمیت آمدنی پیدا کرنے والی متعدد خصوصیات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

مزید برآں، صارفین یوٹیوب شاپنگ میں اپنے تجارتی سامان کو فروغ دے سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر یوٹیوب نے امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، تائیوان اور جنوبی کوریا کے صارفین کے لیےیو ٹیوب پارٹنر پروگرام کی ضروریات میں نرمی کی ہے۔

 تاہم، کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں دیگر ممالک کے صارفین کو بھی اس پروگرام میں شامل کر لیا جائے گا۔

پاکستان