اہم ترین

عامر خان کے گھر پرجشن کا سماں، سابق اہلیہ بھی شامل

بالی ووڈ اسٹار عامر خان ہر سال اپنی والدہ زینت حسین کی سالگرہ منانے کو یقینی بناتے ہیں۔ اس سال بھی انہوں نے اپنی والدہ کی 89ویں سالگرہ منانے کے لیے اپنے گھر پر ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

عامر کی بہنیں نختہ اور فرحت خان بھی اس تقریب میں شریک ہوئیں۔ سالگرہ میں عامر کی سابق اہلیہ کرن راؤ بھی موجود تھیں۔ تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر پنجابی آرٹسٹ پرتیبھا سنگھ بگھیل نے شیئر کیں جو زینت حسین کی سالگرہ کی تقریب میں بھی موجود تھیں۔

ایک تصویر میں عامر اپنی والدہ کی سالگرہ کے کیک پر موم بتیاں جلاتےدیکھے جاسکتے ہیں جب کہ ان کی بیٹی ایرا خان بھی قریب موجود تھیں۔ مزید تصاویر می ںان کی والدہ تقریب کے دوران مہمانوں کے ساتھ پوز دیتی ہوئی نظر آئیں۔

 اس تقریب کے لیے فلم لال سنگھ چڈھا کے ستارے نے سنہری کرتے کا انتخاب کیا جسے انہوں نے اپنے ٹریڈ مارک یعنی حرم کے پجامے کے ساتھ پہنا تھا۔

عامر اپنی والدہ زینت کے کافی قریب ہیں اور وہ ان کے ساتھ وقت گزارنا یقینی بناتے ہیں۔ پچھلے سال اکتوبر جب ان کی والدہ دیوالی کی تقریبات کے لیے عامر کے ساتھ ان کے گھر “پنچگنی” میں تھیں تو انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔

عامر خان حال ہی میں فلم لال سنگھ چڈھا میں نظر آئے۔ یہ فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں ناکام رہی لیکن نیٹ فلکس پر دستیاب ہونے کے بعد اسے ناظرین نے خوب پذیرائی بخشی۔

تاہم، عامر خان نے اعلان کیا کہ وہ اس فلم کے بعد اداکاری سے بریک لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ کم از کم ایک سال مزید گزارنا چاہتے ہیں۔

حال ہی میں “کیری آن جٹا 3” کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں عامر نے اپنے اگلے پروجیکٹ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ “میں نے ابھی تک کوئی فلم سائن نہیں کی ہے۔ میں صرف اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں اور میں ایسا ہی کر رہا ہوں۔ جب میں جذباتی طور پر فلم کرنے کے لیے تیار ہوں گا تو ضرور کروں گا۔”

پاکستان