اہم ترین

پاکستان یو این قراردوں سے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

مذکرات کسی بھی مسئلے کا سب سے بہترین حل ہیں، ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ہی مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔  شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کے قیام کی پچاسویں  سالگرہ کے موقع پر کیا۔  وزیر خارجہ  کا کہنا تھا کہ ہم روس اور یوکرین کے درمیان تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں، کیوں کہ لڑائی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنےکی ضرورت ہے اور اس پاکستان اس ضمن مین اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہا ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور سعودی عرب کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں ۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری پاک چین دوستی کی  بہترین مثال ہے، چین ہمارا بہترین تزویراتی ( اسٹریٹیجک) شراکت دار اور دوست ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے اقوام عالم کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

پاکستان