ایوا ن صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
جسٹس فائز عیسیٰ 17 ستمبر 2023 ء کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ جب کہ موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال 17 ستمبر 2023ء کو ریٹائر ہورہے ہیں۔ صدر مملکت نے جسٹس فائز عیسیٰ کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے تین کے تحت کی ہے۔
موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال ، آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023ء کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ جائیں گے۔