اہم ترین

آئی ایم ایف پروگرام، وزیر خزانہ کی امریکی سفیر سے مدد کی درخواست

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ان درخواست کی ہے کہ وہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے  اپنا کردار ادا کریں۔

اس دو طرفہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ  وزیر اعظم شہباز شریف بھی  آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ  ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کے ساتھ خط و کتابت کے ساتھ فون پر بھی مذاکرات کر چکے ہیں ۔ تاہم ، یہ پروگرام تاحال التوا کا شکار ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی پیرس میں کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات متوقع ہے۔ جہاں وہ  22 اور 23 جون کو ‘ نیو گلوبل فنانشل پیکٹ’ کے حوالے سے ہونے والی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

پاکستان