اہم ترین

 قیلولہ کریں اور دماغی امراض سے محفوظ رہیں

قیلولہ کرنے کے فوائد سے تو سبھی واقف ہیں، لیکن ایک نئی تحقیق سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ دن میں کچھ دیر  کی نیند لینے والے افراد میں دماغی مرض ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کی جانب سے ہونے والی اس تحقیق میں ماہرین نےایسے  پونے چار  لاکھ برطانویوں کو شامل کیا جن کی عمریں 40 سے 69 سال کے درمیان تھی۔

تحقیق کے نتائج سے ثابت ہوا کہ قیلولہ کرنے والے افراد کی دماغی عمر نہ کرنے والوں کے برعکس 2 سال 6 ماہ ے ساڑھے چھ سال کم تھی۔

اس ریسرچ کی سربراہی کرنے والی ڈاکٹر وکٹوریا گارفیلڈ کا اس بابت  کہنا  کہ کچھ لوگ جنیاتی وجوہات کے سبب دن کے اوقات میں سو جاتے ہیں۔ اور یہ قلیل مدتی نیند انہیں ڈیمنیشیا سمیت مختلف دماغی عوارض سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ دوپہر میں 30 منٹ کی  نیند  رات کو مکمل نہ ہونے والی نیند کی وجہ سے دماغ کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرتی ہے ۔

پاکستان