اہم ترین

اب انسٹاگرام ریلز سے پیسے کمانا ہوا آسان

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ میٹا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میوزک ٹولز، اور اشتہارات سے پیسے کمانے کے مزید فیچرز شامل کردیے ہیں۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سال پیش کیے گئے ریلز فیچرز کو صارفین کی جانب سے بےحد پذیرائی حاصل ہوئی اور حالیہ اعداد و شمار کے مطابق روزانہ تقریبا دو ارب ریلز کو متواتر شیئر کیاجا رہا ہے۔

اور اس میں سے نصف تعداد انسٹا گرام صارفین کی ہے۔ جن میں سے کچھ ریلز میں اشتہارات کا آپشن بھی دکھائی دے رہا ہے، تاہم یہ ابھی تک صرف بی ٹا صارفین تک محدود ہے۔

میٹا کی جانب سے ریلز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے فیس بک اور انسٹا گرام میں اشتہارات اور میوزک ٹولز جیسے فیچر پر سنجیدگی سے کام شروع کردیا گیا تھا اور اس ضمن میں کچھ ٹول پیش کردیے گئے ہیں جو اس پلیٹ فارم کو مزید پُر کشش بنا رہے ہیں۔

میٹا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آواز اور میوزک ڈبنگ کے ساتھ پیش کی گئی ریلز میں صارفین کا ردعمل بہت اچھا ہوتا ہے اور اس کو مزید بہتر بنانے کے لیے مزید میوزک ٹولز شامل کیے گئے ہیں۔  جب کہ اشتہارات کے لیے میٹا نے کئی برانڈز کے آپشن پیش کیے ہیں، جنہین ریلز کے حساب سے منتخب کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان