شہرہ آفاق گیم جی ٹی اے سے کون واقف نہیں ہوگا؟ اس گیم کی خالق کمپنی کی جانب سے جلد ہی اس کے نئے ورژن جی ٹی اے 6 کو جاری کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
اگر راک اسٹار گیمنگ یہ کردیتا ہے تو یہ عمل گیمنگ دنیا کے سب سے زیادہ ناخوشگوار رجحانات میں سے ایک کو ختم کر سکتا ہے۔
گیم ڈیویلپر اکثر ایسے ویڈیو گیمز کے لیے صرف لوگو پر مبنی اعلانات شائع کر دیتے ہیں جب کہ گیم ابھی تخلیق کے ابتدائی مراحل میں ہی ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب کئی سال بغیر کسی اپ ڈیٹ کے گزر جاتے ہیں تو گیمرز اسے دھوکہ دہی شمار کرنے لگتے ہیں اور ناراضگی محسوس کرتے ہیں۔
اعلان اور ریلیز کے درمیان ایک سال کی تاخیر کا تازہ ترین دعویٰ ٹپسٹر کرس مارکس نے کیا، یہ وہی ہیں جنہوں نے سمر گیم فیسٹ اور سائبر پنک 2077 فینٹم لبرٹی ڈی ایل سی کی ریلیز کی تاریخ میں پے ڈے 3 کی شمولیت کا بھی انکشاف کیا تھا۔
انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ’’راک اسٹار گیمز کا ارادہ ہے کہ GTA 6 کے اعلان اور ریلیز کے درمیان ایک سال کا وقفہ ہو۔ اس لیے اس سال اعلان کا امکان غیر یقینی ہے، کیونکہ تاخیر کا امکان ہے جس کے نتیجے میں گیم کی ریلیز کو 2025ء تک دھکیلنا پڑے گا۔
اعلان اور ریلیز کے درمیان ایک سال کی مارکیٹنگ ونڈو بڑے گیمز کے لیے اتنی عام نہیں ہے جتنا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، بیتھیسڈا نے 2018ء میں اسکرم کے سیکوئل دی ایلڈر اسکرولز 6 کا اعلان کیا تھا، جب کہ گیم ابھی پری پروڈکشن میں ہی تھا۔
اس کے بعد سے کمپنی نے ابھی تک گیم کی ڈویلپمنٹ سے متعلق کوئی بامعنی اپ ڈیٹ پیش نہیں کی ہے۔
میٹرائیڈ پرائم 4 کا اعلان 2017ء میں کیا گیا تھا، جب کہ 2019ء میں ڈیولپمنٹ کا دوبارہ آغاز ہوا۔ نینٹینڈو نے بھی تب سے اب تک اس پروجیکٹ کے بارے میں ایک لفظ نہیں کہا ہے۔
راک اسٹار اپنی مختصر مارکیٹنگ کے دورانیے کے لیے مشہور ہے۔ مثال کے طور پر، کمپنی نے اکتوبر 2011ء میں گرینڈ تھیفٹ آٹو V کا اعلان کیا تھا اور اگلے سال اس نے اسپرنگ 2013ء کی ریلیز کا اعلان کیا۔ یہ فال آؤٹ 4 کی طرح تیز رفتار نہیں ہے، لیکن یہ بہت سے دوسرے ہائی کلاس گیمز کے مقابلے میں بہت تیز ہے۔
لہٰذا، اگر یہ لیک درست ہے، تو یہ ممکن ہے کہ گیم کی باضابطہ ریلیز 2023ء کے آخر میں ہو گی۔ یہ قیاس کیا گیا ہے کہ گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 2024ء یا 2025ء میں کسی وقت ریلیز ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم جلد ہی اس کی ریلیز سے متعلق کوئی خوشخبری سن سکتے ہیں۔