ایک پرانی کہاوت ہے کہ کوئی چیز بے کار نہیں ہوتی اور آج ہم ایک ایسی ہی چیز کے بہترین استعمال کے بارے میں آپ کو بتانے والے ہیں۔
ہم میں سے زیادہ تر لوگ ایک ہی موبائل فون کو سالوں استعمال کرتے ہیں، تاہم کچھ صارفین ایسےبھی ہین جو ہر نئے ماڈل کے آتے ہی پرانے فون کو فروخت کردیتے ہیں اور بہت سے لوگ اپنی معلومات افشاء ہونے کے خوف سے پرانے اسمارٹ فون کو گھر میں رکھ دیتے ہیں۔
زیر نظر مضمون میں ہم اسمارٹ فون کے ان استعمالات کے بارے میں بتائیں گے جن کی مدد سے آپ اپنے پرانے اسمارٹ فو ن کو اسمارٹ طریقے سے استعمال کرسکتے ہیں۔
آئی پی کیمرا
آپ صرف ایک ایپلی کیشن انسٹال کرکے پرانے اسمارٹ فون کو گھر کی نگرانی کے لیے سیکیوریٹی کیمرے کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔ ابھی گوگل اور ایپل اسٹور سے کیمرا ایپ ” الفریڈ ” استعمال کریں ۔ اور پھر فون کی پاور سپلائی کو یقینی بنا کر کسی بھی نصب کردیں اور جب چاہیں، جس وقت چاہیں ، اپنے فون سے “الفریڈ” ایپ انسٹال کرکے پرانے فون کی ریکارڈنگ کو دیکھ لیں۔
جب کہ اگر لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر میں ویب کیم نہیں توآپ اپنے پرانے اسمارٹ فون کو بھی بطور ویب کیم استعمال کرسکتے ہیں۔اس مقصد کے لیے ’ڈرائیڈ کیم‘ اور ایپوک کیم‘ جیسی بہت ساری موبائل ایپلی کیشنز موجود ہیں جو آپ کے اسمارٹ فون کو ویب کیم میں تبدیل کردیتی ہیں۔
گیمنگ کنسول
اگر آپ اپنے اسمارٹ فون پر کال کرنے یا وصول کرنے کے اہل نہیں رہے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں آپ اسے گیمنگ کنسول کے طور پر استعمال کرتے ہوئے پلے اسٹیشن اور ایکس باکس کا خرچہ بچا سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ بھی پلے اسٹورز پر ہر طر ح کے گیمز موجود ہیں۔ اپنی مرضی کا گیم انسٹال کریں اور بس کھیلنا شروع کر دیں۔
اگر آپ زوم، فیس ٹائم یا مائیکرو سافٹ ٹیم کے ذریعے بہت زیادہ کمیونیکیشن کرتے ہیں تو پھراپنے پرانے فون کو بخوبی اس کام کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔پرانے گیم کو استعمال کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ کے استعمال میں موجود اسمارٹ فون گھر میں موجود بچوں کی دسترس سے دور رہتا ہے۔
ٹی وی ریموٹ
میڈیا اسٹریمنگ کی بہت سی ڈیوائسز کے ساتھ آنے والے ریموٹ کنٹرول اکثر و بیشتر کہیں کھو جاتے ہیں ۔لیکن آپ اپنے ناکارہ اسمارٹ فون میں ٹی وی ریموٹ ایپ انسٹال کرکے اسے ریموٹ کی جگہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔یوٹیوب ٹی وی، ایپل ٹٰی وی، ایمیزون فائر ٹی وی یا روکو جیسے آئی پی ٹی کے سیٹ ٹاپ باکس کے لیے اپنی اپنی ایپس موجود ہیں۔صرف ان ایپ کو پرانے فون پر ڈاؤن لوڈ کریں، اپنے اکاؤنٹ سے لنک کریں اور اسے سکون کے ساتھ بطور ریموٹ کنٹرول استعمال کریں۔
ای بک
اگر آپ کتب بینی کے شائق ہیں ، لیکن ای بک کی خریداری پر پیے خرچ نہیں کرنا چاہتے تو تب بھی پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ اپنے پرانے فون میں ایپ اسٹور سے ” کومکسو لوجی “، ” مارویل” اور دیگر کامکس بکس کا ڈیجیٹل ورژ ن انسٹال کریں ۔ اور سکون سے بیٹھ کر کتب بینی کا شوق پورا کریں