اہم ترین

مناسکِ حج کا آغاز، عازمینِ حج منیٰ پہنچ گئے

منیٰ میں 25 لاکھ کے  قریب عازمین حج لبیک اللھم لبیک کی صائیں بلند کرتے پہنچ گئے ہیں۔   فریضہ حج کی ادائیگی کےلیے منیٰ میں خیموں کا شہر آباد ہوگیا ہے ۔ اور  گزشتہ روز منیٰ روانگی سے قبل مسجد الحرام میں لاکھوں عازمین حج نے طواف ادا کیا۔

پاکستان  اور دنیا بھر کے  160 ممالک سے آنے والے  عازمین حج آج (پیر) کی  رات مِنیٰ میں ہی قیام کریں گے اور منگل کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد  مِنیٰ سے میدان عرفات روانہ ہوں گے۔حج کا رکن اعظم ”وقوف عرفہ” منگل کو ادا کیا جائے گا۔

حاجی مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے اور ظہراور عصر کی نمازیں قصر کرکے پڑھیں گے۔  دن بھر ذکراذکارکریں گے اور جبل رحمت پر جا کر اپنی اور امت مسلمہ کی بخشش کی دعائیں کریں گے ۔

سورج غروب ہوتے ہی حاجی مزدلفہ چلے جائیں گے جہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھیں گے، رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔  یہاں سے ہی شیطانوں کو مارنے کے لیے کنکریاں جمع کریں گے،10 ذی الحج صبح فجر کے بعد واپس منٰی چلے جائیں گے جہاں رمی جمار یعنی شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔

قربانی کے بعد حاجی احرام اتار دیں گے اور خانہ کعبہ جا کرطواف زیارہ کریں گے اور واپس منی جا کر ایام تشریق گزاریں گے۔

پاکستان