اہم ترین

سیکیوریٹی خدشات پاکستان کا ممبئی میں کھیلنے سے انکار

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان کا بھارت کے ممبئی  اسٹیڈیم میں میچز رکھے گئے ہیں۔

تاہم، پاکستان نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ممبئی میں اپنا میچ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل حکام کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

اگر بھارتی ٹیم  سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو وہ ممبئی میں اپنا ناک آؤٹ میچ کھیلے گا جب کہ اگر سیمی فائنل روایتی حریفوں  پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوا تو پھر یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل مقابلوں کے لیے ممبئی اور کولکتہ کو حتمی طور پر شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان