وزارت خارجہ کی جان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چارہ روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے ہیں۔
جاپان میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ اور وزارت امور خارجہ جاپان کے حکام نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق اس دورے میں بلاول بھٹو زرداری جاپانی وزیرخارجہ سے وفد کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ جب کہ وزیر خارجہ جاپان کے وزیر اعظم سے ملاقات کے علاوہ جاپان کی قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملیں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپان کے مشہور تھنک ٹینک ایشیائی ترقیاتی بنک انسٹی ٹیوٹ میں بھی خطاب کریں گے۔ وزیرخارجہ کی معروف تجارتی کمپنیوں اور اداروں کے اعلی عہدیداروں اور سربراہوں سے بھی ملاقات طے ہیں تاکہ پاکستانی ہنر مندافرادی قوت کو جاپان بھیجا جاسکے۔