اہم ترین

  آئی ایم ایف سے تین ارب ڈالر کا معاہدہ اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کے ساتھ ہونے والے تین ارب ڈالر معاہدے کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور کاروباری دن کے آغاز میں ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج  8 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق ڈیفالٹ کا خطرہ ٹلنے کے بعد آج عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ہی ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی ۔

کاروباری دن کےآغاز میں ہی کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں 2 ہزار پوائنٹس کا  اضافہ ہوا اور کاروباری قانون کے مطابق  حصص کی قیمتوں میں تیزی کے ساتھ ان کی خرید و فروخت روک دی گئی۔

 آغاز میں کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 961 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43 ہزار 414 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا اور مزید 2 ہزار 471 پوائنٹس بڑھوتری کے بعد 43 ہزار 923 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ ذرایع کے مطابق کاروباری دن کا اختتام  43 ہزار 899 پوائنٹس پر ہوا اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 2446 اعشاریہ 32 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کے ساتھ 3 ارب ڈالر  کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کیا ہے اور اس ضمن میں پاکستان کے قرض پروگرام کی ابتدائی منظوری بھی مل چکی ہے۔

پاکستان