اہم ترین

واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوی کرتے ہوئے اپنے پلیٹ فارم پر ہائی ڈیفینیشن ( ایچ ڈی) ویڈیو بھیجنے کی سہولت پیش کردی ہے۔

واٹس ایپ میں ہونے والی جدت اور تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق میسیجنگ ایپ  کے یوزر انٹر فیس میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے ۔ تاہم ابھی یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ کے بی ٹا صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس فیچر کی بدولت استعمال کنندگان  416 بائی 880 ڈائیمینشن  کی حامل ویڈیو کا کچھ ہی دیر میں واٹس ایپ کے کسی بھی دوسرے صارف کو بھیج سکیں گے۔

تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس فیچر کو آئی او ایس صارفین کے لیے کب تک پیش کیا جاسکے گا۔

پاکستان