اہم ترین

نواز شریف کا وطن واپسی کا حتمی فیصلہ، قریبی ساتھیوں سے مشاورت جاری

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے  پاکستان واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔ اور اس ضمن میں سعودی عرب میں ان کی وطن واپسی کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کے ذرایع کے مطابق سعودی عرب میں موجود سابق وزیراعظم کا پاکستان میں اپنے قابل بھروسہ ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں ، اور اس سلسلے میں انہوں نے موجودہ و سابق اراکین اسمبلیوں سے بھی ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں

ذرایع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے قانونی ٹیم سے بھی صلاح مشورے کیے جارہے ہیں۔  مسلم لیگ ن کے کچھ راہنماؤں اور نواز شریف کے قریبی ساتھیوں نے انہیں یوم آزادی کے موقع پر وطن واپس آنے کا کہا ہے ۔ تاہم، زیادہ تر نے انہیں رواں سال ستمبر کے وسط میں پاکستان آنے کا مشورہ دیا ہے۔

ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ  نواز شریف نے اپنے قریبی رفقا سے مشورے کے بعد  نومبر میں عام انتخابات کرانے کا عندیہ دیا ہے جب کہ انہوں یہ بھی کہا ہے کہ انہیں اس بات کی پروا نہیں ہے کہ وطن واپسی پر جیل جانا پڑے گا۔

نواز شریف نے اپنے دیرینہ ساتھیوں سے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم اور نو تشکیل زدہ پاکستان استحکام پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر  تبادلہ خیال کرتے ہوئے عام انتخابات کی تیاریوں میں مریم نواز کے ساتھ رہنے کی ہدایات بھی  دیں۔

پاکستان