سعودیہ عرب کی حکومت نے مرکزی بینک ( اسٹیٹ بینک ) میں دو کروڑڈالر جمع کرادیے ہیں جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 11 اعشاریہ 6 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کروا ئے گئے ہیں، جس پر میں ہر مشکل وقت میں کام آنے پر وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اور پاکستانی عوام کی جانب سے سعودی قیادت اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے اور ملک مزید بہتری و ترقی کی طرف جائے گا، آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں ملیں گی، اللہ تعالی پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔