اہم ترین

ورلڈ کپ میں میچز کا ٹکٹ کتنے کا ہوگا؟ تفصیل سامنے آگئی

ورلڈ کپ 2023 کا میلہ بھارت میں سجنے کو تیار ہے اور اس ضمن میں سب سے زیادہ تجسس پاک بھارت میچز کے حوالے سے ہے اور بھارت میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں سامنے آگئی ہیں۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر سنہائش گنگولی نے اس حوالے سے میڈیا کو بتا یا ہے کہ عالمی کپ میں ٹکٹ کی کم از کم قیمت 800 اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 ہزار 200 بھارتی روپے ہوگی۔

جب کہ  بھارت میں ہونے والےکرکٹ کے عالمی کپ میں پاکستان کے 2 میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں۔ جن میں سے پہلا میچ کلکتہ کے ایڈن گارڈن پر  بنگلہ دیش کے خلاف 31 اکتوبر اور انگلینڈ کے خلاف 12 نومبر کو ہوگا۔

تاہم، ایڈن گارڈنز میں ہونے والے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے ٹکٹ کی قیمت عام میچز کی نسبت زیادہ ہوگی جو کہ 900 سے تین ہزار بھارتی روپے ہوگی۔

یاردہے کہ کرکٹ کا عالمی مقابلوں کا میلہ 5 اکتوبر سے بھارت میں سجے گا تاہم ، تاحال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے اب تک ورلڈ کپ کے ٹکٹس کی قیمتیں جاری نہیں کی ہیں۔

پاکستان