اہم ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان سے ‘ ڈو مور’ کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے پاکستان نے مزید معاشی اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو مختلف مسائل کا سامنا ہے جس کے لیے مزید اصلاحات کرنا ضروری ہیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ز کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی زیک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ12 جولائی کو ہمارےایگزیکٹو بورڈ نے تین ارب ڈالر کی منظوری دی جس میں سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر فوری جاری کردیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا  تھا کہ نیا آئی ایم  ایف پروگرام معاشی استحکام کے لیے کی جانے والی حکومتی کوششوں کو سہارا دے  گا، تاہم مستحکم پالیسی پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے سرمایہ کاروں کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرنا ہوگا۔

جولی زیک کا کہنا تھا کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا مقصد حکام کی جانب سے معیشت کو مستحکم کرنے اور ادائیگیوں کے موجودہ توازن کو برقرار رکھنے کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے ، یہ ایک مختصر پروگرام ہے تاہم اس سے پاکستان کو اپنی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

پاکستان