پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے رابطہ کیا ہے ، اس دوطرفہ گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان نگران سیٹ اپ اور نگران وزیر اعظم کے ناموں پر مشاورت کی گئی ہے۔
اس حوالےسے مسلم لیگ ن کے ایک باخبر ذرایع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف سربراہ پی ڈی ایم کے تمام تحفظات کو دور کردیا ہے اور جلد ہی لیگی قیادت کو تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس بلانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصے بل ہی مولانا فضل الرحمان نے دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگی قیادت کے درمیان ملاقاتوں کی خبروں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں بہت سے معاملات میں شریک کیے بنا فیصلے کیے جارہے ہیں ، جس کے بعد میاں نواز شریف نے سربراہ پی ڈی ایم کے تحفظات دور کرنے کے لیے ان سے رابطہ کیا تھا۔