اہم ترین

وزیر اعظم اور آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ پر سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اہم ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان  کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی ا ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال ، نگران سیٹ اپ اور دیگر امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔

سابق صدر پاکستان  آصف علی زرداری چار روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں جہاں وہ مختلف ملاقاتوں کے علاوہ  استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے  انکے بھائی عالمگیر خان کی وفات پر تعزیت کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری سے  پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے رہنماؤں کی ملاقات اور ممکنہ طور پر ان کی پی پی پی میں شمولیت کے بھی امکانات ہیں ۔

پاکستان