اہم ترین

عوام کے لیے ایک اور ریلیف ، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن  کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کم  گئے ہیں۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے آئندہ پندرہ دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پیٹرول کی نئی قیمت 352 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 253 روپے 50 پیسے ہوجائے گی نئی قیمتوں کا اطلاق 15 اگست سے یکم اگست رات 12 بجے تک کے لیے ہوگا۔

وزیر خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا  تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈز، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی جانب سے ملنے والے قرض کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر اور روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

پاکستان