اہم ترین

سائفر ڈرامہ بے نقاب، جھوٹا بیانیہ بنایا گیا، اعظم خان

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان  تحریک انصاف کے  سابق پرنسل سیکریٹری اعظم خان نے 164 کے تحت ریکارڈ کرائے گئے بیان میں سائفر ڈرامے کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  چیئرمین پی ٹی آئی نے تحریک عدم سے بچنے اور اپنی حکومت بچانے کے لیے یہ سارا ڈرامہ رچایا تھا۔

سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری  کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ‘ میں سائفر کو غلط شکل دے کر عوام کا بیانیہ تبدیل کردوں گا، اور اس ڈرامے سے انہوں عوام میں قومی اداروں کے خلاف نفرت کا بیج بویا۔ 

اعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نے 9 مارچ کو مجھ سے سائفر لے لیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے کہا کہ وہ کھو گیا ہے۔  میرے منع کرنے کے باوجود انہوں نے ایک سفارتی خفیہ مراسلے کو عوام کے سامنے لہرایا جس کا مقصد صرف اور صرف ذاتی مفاد حاصل کرنا تھا۔ چیئر مین پی ٹی آئی نے اس سائفر کو  غلط رنگ دیتے ہوئے قومی سلامتی کے اداروں اور امریکہ کی ملی بھگت قرار دینے کی حرکت کی ۔

اعظم خان کامزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نے ان سےکہا کہ اس سائفر کو عوام کے سامنے بیرونی سازش کے ثبوت کے  طور پر پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ اعظم خان کو 8 مارچ 2022 کو سیکرٹری خارجہ نے سائفر کے متعلق بتایا جب کہ اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کے متعلق پہلے ہی آگاہ کرچکے تھے۔

تاہم، اس وقت کے وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے قانون کے خلاف جاتے ہوئے اس سائفر کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے اسے اپوزیشن اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانیہ بنانے کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور سائفر کو واپس مانگنے پر ان کا کہنا تھا کہ وہ کھو گیا ہے۔

پاکستان