اہم ترین

جے آئی ٹی کودھمکیاں، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف سانحہ نو مئی کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی)  کے سربراہ اور ارکان کو دھمکانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں انچارج  شعبہ تفتیش محمد سرور کی مدعیت میں عمران خان کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے، رپورٹ کے متن کے مطابق  جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نو مئی کی تفتیش کے لیے تھانہ سرور روڈ بلایا۔ تاہم،  سربراہ پاکستان تحریک انصاف نے  جے آئی ٹی کے سربراہ اور دیگر ارکان کو دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ ہماری حکومت واپس آرہی ہیں اور پھر آپ نے یہاں نہیں رہنا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملزم کا دوران تفتیش تحقیقی افسر کو ڈرانا، بر سر اقتدار آکر انتقامی کارروائی  کا نشانہ بنانے کی دھمکی دینا قانون اور ضابطے کی خلاف ورزی ہے اور یہ آزادانہ اور غیر جانب دارانہ تفتیش کو روکنے کا حربہ ہے۔

پاکستان