آئی ایم ایف نے حکومت سے سرکلر ڈیبٹ ( گردشی قرضوں ) میں کمی سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والی ورچوئل میٹنگ میں گیس کے شعبے میں گردشی قرضوں میں کمی ے متعلق مزید معلومات طلب کی گئی ہے ۔
وزارت خزانہ کے مطابق اس ملاقات میں مذکورہ شعبے میں گردشی قرضوں میں کمی لانے کے نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔جب کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈز نے حکام سے اس منصوبے پر مزید وضاحت طلب کرلی ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ گیس کے شعبے میں سرکلر ڈیبٹ میں کمی کے لیے ڈیویڈینڈ پلگ ان بیک اسکیم متعارف کرائی گئی ہے جس سے اس میں 400 ارب روپے سے زائد کی کمی ہوگی۔اور گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ کم ہوکر 1200 ارب رہ جائے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اس ضمن میں نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر بھی آئی ایم ایف سے بات کریں گی۔